بھٹکل:6؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) کھیت میں کام کرنے کے دوران اچانک گرکر ایک کسان ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بینگرے سومینمنے حدود میں پیر کو پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت راما دیویا دیواڑیگا(50) کے طورپر کی گئی ہے۔ موت کی کوئی اہم وجہ ابھی تک پتہ نہیں چلی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ مرڈیشورپولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔